27 ستمبر ، 2012
ٹوکیو…این جی ٹی…شعلو ں کے رقص کے محا ورے نے اب حقیقت کا روپ دھا ر لیاہے۔جاپان اور آسٹریلیا کے فنکاروں نے موسیقی اور آ گ کے ملا پ سے رقص کرتے شعلوں کا منفرد پر وجیکٹ تخلیق کر لیا ہے ۔اس مقصد کے لیے لو ہے کے چھ پا ئپو ں میں ایک خا ص دبا ؤ کے ساتھ گیس گزاری جاتی ہے تو اونچی نیچے لَو کے شعلے موسیقی کی لے پر رقص کر نے نظر آ تے ہیں۔