دلچسپ و عجیب
27 ستمبر ، 2012

آسٹریلیامیں بھیڑوں کے ریوڑدُکان میں تباہی مچادی

آسٹریلیامیں بھیڑوں کے ریوڑدُکان میں تباہی مچادی

برسبین…این جی ٹی…شا پنگ کی شوقین صرف خواتین ہی نہیں ہو تیں بلکہ آسٹریلیامیں بھیڑوں کا ریوڑ بھی خریداری کرنے کیلئے اسٹور میں پہنچ گیا۔ سازوسامان سے بھرے اس اسٹور میں80 بھیڑوں پر مشتمل یہ ریوڑ ایک دوسری کی دیکھادیکھی اندر داخل ہونا شروع ہو گیا۔دُکان میں دا خل ہو نے کے بعد انہوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو توڑتے ہوئے تمام چیزوں کا معائنہ کیا لیکن ادھر ااُدھر نظر دوڑانے کے بعد جب انھیں اپنی پسند کے مطابق کچھ نظر نہیں آیا تو اسٹور سے جانے کا ارادہ کر لیا۔ان بھیڑوں کے اسٹور میں آمد کے بعد یہاں مو جود افراد نے موبائل سے ان کی ویڈیو بنانی شروع کر دی اور ان کی موجودگی سے لطف اندوز ہو ئے لیکن مالک نقصان سے پریشان۔

مزید خبریں :