13 فروری ، 2012
لاہور … محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال مریضوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہو گی۔لاہور سے جاری بیان میں محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت تمام ڈاکٹروں اورادویہ ساز اداروں کے مالکان پر لازم ہے کہ وہ پی آئی سی کی ادویات سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں۔ڈاکٹروں نے اگر ہڑتال کی تو وہ نہ صرف توہین عدالت کے مرتکب ہونگے بلکہ ایسا قدم طب کے مقدس پیشہ سے روگردانی بھی ہوگا۔انہوں نے ڈاکٹروں سے ہڑتال نہ کرنے کی اپیل کی۔