29 ستمبر ، 2012
پیرس…این جی ٹی…2006میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل فٹ بال کھیل کے مداحوں کو بھلائے نہیں بھولتا جب فرانسیسی ٹیم کے کپتان زین الدین زیڈن نے اطالوی کھلاڑی کے نازیبا جملوں پر انہیں سر سے ٹکر ماری ، جس پر انہیں فائنل میچ سے باہر نکال دیاگیا تھا۔اٹلی کے پلےئرMarco Materazziکے سینے پر پڑنے والے اس ہیڈ بٹ کے باعث ناصرف زیڈان کوریڈ کارڈ دکھاکر میچ سے باہر کردیا گیا بلکہ اطالوی ٹیم پینالٹی ککس پر فائنل بھی جیت گئی۔زیڈان کے اس مشہورِ زمانہ ہیڈ بٹ (سر کی ٹکر) کو الجیریا کے ایک آرٹسٹ نے16فٹ اونچی کانسی کے مجسمے میں تبدیل کردیا جسے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف آرٹ میوزیم Pompidou سینٹر کے باہر نصب کردیا گیا ہے۔Headbuttنامی یہ مجسمہ آجکل مقامی افراد اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو اگلے سال جنوری تک نمائش پر موجود رہے گا۔