دلچسپ و عجیب
29 ستمبر ، 2012

ایسی الارم کلاک جس سے قریب سونے والے کی نیند متاثر نہ ہو

ایسی الارم کلاک جس سے قریب سونے والے کی نیند متاثر نہ ہو

بیجنگ…این جی ٹی…اگر آپ کے صبح جلدی اُٹھنے سے ارد گرد سونے والے افراد کی نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے اور تیز آواز الارم پریشانی کا باعث بنتا ہے تو اس کا حل بھی ایک ماہر چینی شخص نے تلاش کر لیا ہے۔Mengنامی اس شخص کی ایجاد کردہVibrating Ring اس ڈیوائس میں دو رِنگز نصب ہیں جسے سوتے ہوئے ڈیوائس سے الگ کر کے انگلی میں پہن لینے سے مقررہ وقت پر بغیر آواز کے نیند سے بیدارہوا جا سکتاہے۔اس منفرد الارم سے قوتِ سماعت سے محروم افراد بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :