27 مارچ ، 2021
بعض اوقات انسان کی آنکھوں کی ساخت اس کے جذبات کی بہترین ترجمانی کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ وہ وہ شخص اس وقت کس موڈ میں ہے۔
بات کرتے وقت کسی بھی انسان کی آنکھ کی ساخت بتاتی ہے کہ وہ شخص اس وقت خوش ہے، اداس ہے، غصے میں ہے یا پھر جھوٹ بول رہا ہے۔
یہی نہیں آنکھوں کی ساخت انسان کی شخصیت کے بارے میں بھی بہت کچھ بتا رہی ہوتی ہے۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آنکھ کی کس قسم کی ساخت انسان کے جذبات کے بارے میں کیا بتاتی ہے۔
بادامی آنکھوں کے حامل خواتین و حضرات عام طور پر گرم جوش اور نرم طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور اس طرح کے لوگ دوسروں سے محبت کرنے والے اور دکھ درد بانٹنے والے ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ بادامی آنکھیں رکھنے والے افراد کے جذبات کو سمجھنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔
چھوٹی آنکھوں والے افراد خود پر بہت زیادہ توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور ایسے افراد زندگی کے حوالے سے تنقیدی، تجزیاتی اور سنجیدہ خیالات کے حامل ہوتے ہیں۔
ایسے افراد اپنے حلقہ احباب میں بہت ذہین تصور کیے جاتے ہیں اور لوگ ان سے اپنے مشکل معاملات کو حل کرواتے ہیں۔
ابھری ہوئی آنکھیں رکھنے والے خواتین و مرد دھیمے مزاج اور میٹھے ہوتے ہیں اور ان کا فیملی اور دوستوں کا دائرہ چھوٹا ہوتا ہے۔
آنکھ کی اس طرح کی ساخت رکھنے والے افراد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایسے لوگ خواب دیکھتے ہیں اور اپنے آپ میں خوش رکھتے ہیں۔
پچکی آنکھوں والے لوگ رومانوی ہوتے ہیں اور جب کسی کو اچھی طرح جان جائیں تو خود کو اس کے سامنے کھول کر پیش کر دیتے ہیں۔
گول آنکھوں والے خواتین و مرد تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، ایسے لوگ واضح طور پر جذباتی اور گرم جوش ہوتے ہیں اور بہت بڑے مجمع میں فوراً توجہ حاصل کر لیتے ہیں، بعض اوقات گول آنکھوں والے خواتین و مرد بے ڈھنگے بھی ہوتے ہیں۔