Time 31 مارچ ، 2021
پاکستان

حاصل پور: قرضوں سے تنگ شخص نے مبینہ طور پر بیوی بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

بہاول پور کی تحصیل حاصل پور میں قرضوں سے تنگ شخص نے مبینہ طور پر بیوی اور دو بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔

حاصل پور میں ایک گھر سے 40 سالہ محمد ندیم کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی جبکہ اس کی 35 سالہ بیوی صائمہ اور دو کمسن بچوں کی لاشیں بھی اسی کمرے سے ملیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والا شخص بے روزگاری کا شکار اور قرضوں سے تنگ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے ایسا لگتا ہے کہ گھر کے مالک نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس کے مطابق خود کشی کرنے والا ندیم بیجوں کا کاروبار کرتا تھا، ندیم کو کاروبار میں نقصان ہوا اور وہ قرضوں کی واپسی کے بار بار تقاضوں کی وجہ سے پریشان تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور فارنزک ٹیم کو بلوا لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :