03 اکتوبر ، 2012
لندن…برطانوی پائلٹ اور ذہین دماغوں نے مل کر 1000میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھنے والی راکٹ کار تیار کرلی ہے جسکے ذریعے وہ 3اکتوبر کو لینڈ اسپیڈ ریکارڈ توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔Bloodhoundنامی اس گاڑی کے نیچے800بریک پاور کا انجن،پیچھے ٹائفون فائٹر جیٹ انجن اور اوپری حصے پر200کلوگرام وزنی فیلکن راکٹ نصب کیا گیا ہے۔ اس راکٹ کار کو برطانوی ریسنگ ٹیم نے اپنا ہی ریکارڈ کی غرض سے ڈیزائن کیا ہے جسکا وزن6ٹن ہے اور اسکے پہیے نرم دھات سے تیار کیے گئے ہیں۔یورپ کی سب سے بڑی راکٹ کار اور برطانیہ کے سب سے بڑے راکٹ ٹیسٹ کی سی حیثیت رکھنے والی Bloodhoundکی تیز رفتاری کا اصل امتحان3اکتوبر کوNewquayکارنول ائیرپورٹ پر ہوگاجب اسکی اسپیڈ ٹیسٹ کی جائیگی۔