03 اکتوبر ، 2012
لندن …برطانوی کاؤنٹی ویلز کے قصبے پورتھ کاؤل میں گذشتہ دنوں ایلو س پر یسلے فیسٹول کا انعقاد کیا گیاجس میں مداحوں نے پریسلے کا ٹریڈمارک اسٹائل اپناتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔814مداحوں نے ناصرف ایلوس کے اسٹائل کے لباس پہنے بلکہ انہی جیسے با ل بنا ئے پورتھ کاؤل ایلوس فیسٹیول میں پہنچے اور پریسلے کے مشہورِ زمانہ گانا ہاؤنڈ ڈاگ گنگناتے ہوئے جم کر ڈانس بھی کیا۔ایک ہی مقام پر بیک وقت سینکڑوں افراد کے ایلوس پریسلے کے روپ میں ہونے والے اس اجتماع کو ایلوس کے نقالوں کے سب سے بڑے اجتماع کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بکس میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔