03 اکتوبر ، 2012
لندن …برطانیہ سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ Nikkiکوپیپر ڈاٹس کی مدد سے فن پارے بنانے میں بے انتہا مہارت حاصل ہے۔ یہ ماہر مصورہ تصویر کی باریکیوں کو سمجھتے ہوئے پہلے خاکہ بناتی ہیں اور پھراس پر لاکھوں چھوٹے چھوٹے رنگین کاغذ کے ٹکڑے چسپاں کردیتی ہیں جس سے دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ہر شاہکار کو تیار کرنے کیلئے مصورہ نے 6سے 8لاکھ تک کاغذ کے نہایت چھوٹے ٹکڑوں کوا ستعمال کیا ہے جن کی تیاری میں اسے مہینوں کا وقت لگتا ہے۔