03 اکتوبر ، 2012
نیویارک …این جی ٹی…امریکا میں ماہر کرتب بازوں نے فضامیں دنیا کا سب سے بڑا پیغام تحریر کر تے ہوئے انوکھے اسٹنٹ کا مظاہرہ کیا۔ ماہر ہوا باز وں کی ایک ٹیم400فٹ کی بلندی پر آسمان تک پہنچی اور اپنے جہازوں کواس ترتیب میں اڑایاکہ ان سے خارج ہونے والے دھوئیں سے ہوا میں تحریر درج ہو گئی۔آسمان پردھوئیں کے ذریعے لکھی جانے والی 5میل لمبی اس تحر یر کو دنیا کی سب سے بڑی تحریر قرار دیا جا رہا ہے جس کے الفاظ اتنے صاف اور واضح تھے کہ انہیں20میل کے فاصلے پرزمین سے بھی بآسانی پڑھا جا سکتا تھا ۔