دلچسپ و عجیب
04 اکتوبر ، 2012

ممتا کا انوکھا انداز،سوتے بچے کے آرٹسٹک نظارے کیمرے میں محفوظ

 ممتا کا انوکھا انداز،سوتے بچے کے آرٹسٹک نظارے کیمرے میں محفوظ

ٹوکیو…ماں کی ممتا انمول ہوتی ہے جسے جتانے کا ہر ماں کا الگ ہی انداز ہوتا ہے۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بھی ایک ماں نے اپنے بچے سے پیار جتانے کا انوکھا انداز ڈھونڈ نکالا ہے۔یہ خاتون شام ڈھلتے ہی اپنے بچے کو سلانے کے بعد اُس کے اردگرد کپڑوں،موزوں اور دیگر گھریلو اشیاء جات کو استعمال میں لاتے ہوئے دلچسپ مناظرتخلیق کرتی ہیں۔41سالہ Mamiاپنے بچےNunoکے اطراف مختلف اشیاء جات کی مدد سے دلچسپ آرٹسٹک نظارے تخلیق کرنے کے بعد انہیں کیمرے کی آنکھ سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنالیتی ہیں۔Mamiنے حال ہی اپنے بچے کی آرٹسٹک انداز میں کھینچی گئیں ان تصاویر کو کتاب کی شکل میں شائع کروایا ہے جو تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

مزید خبریں :