دلچسپ و عجیب
04 اکتوبر ، 2012

توازن ڈگمگایا ۔۔۔اورپوری کرین ہی اُلٹ گئی

 توازن ڈگمگایا ۔۔۔اورپوری کرین ہی اُلٹ گئی

اسٹاک ہوم…این جی ٹی…کرین /لوڈرچلانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کیونکہ ذرا سا توازن بگڑنے یا کنٹرول ڈگمگانے کی دیر ہے کہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں کنٹینر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے والی کرین سے سامان منتقل کیا جارہا تھا۔کئی فٹ اونچائی پر سامان پہنچانے کے بعد کرین کالوڈر نیچے لاتے ہوئے کنٹرول پر ڈرائیور کا ہاتھ کیا ڈگمگایاپوری کرین کی الٹ گئی۔یہ منظرسڑک پر موجود ایک گاڑی کے کیمرے کی آنکھ نے عکس بند کرلیا لیکن یہ خدا کی قدرت ہی تھی جو سڑک سے گزرنے والی گاڑیاں کرین کے نیچے دبنے سے محفوظ رہیں لہٰذا کسی قسم کاجانی نقصان ہونے سے بچ گیا۔

مزید خبریں :