دلچسپ و عجیب
04 اکتوبر ، 2012

وڈیو بنانے کا شوق، خاتون نے اپنی جان جوکھم میں ڈال دی

وڈیو بنانے کا شوق، خاتون نے اپنی جان جوکھم میں ڈال دی

نیویارک…این جی ٹی…دنیا بھر میں دیوانے لوگوں کی کوئی کمی نہیں جو اپنے شوق کی خاطر جان جوکھم میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔امریکی ریاست Utahکے شہرموب میں جیپوں کو پہاڑی پگڈنڈیوں پر چڑھانے کے مقابلوں کے دوران وڈیو بنانے کی شوقین ایسی ہی ایک خاتون دکھائی دیں۔یہ خاتون جیپوں کی وڈیو بنانے میں اس قدر مست مگن تھیں کہ اپنے قریب بڑھتی جیپ کی بھی پرواہ نہیں کی کہ اور اسکے نیچے آتے آتے بچیں۔ان خاتون کی دیوانگی یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ جیپ کے ٹائروں سے بچتے ہوئے بھی وڈیو بنانا نہیں بھولیں اور لڑکھڑاتی ہوئی گہرائی میں جاگریں جنہیں موقع پر موجود لوگوں نے سنبھالتے ہوئے باہر نکال لیا۔

مزید خبریں :