04 اکتوبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گھر میں ڈیلیور کیا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا پیزا تیار کر لیا گیا ہے۔54انچ چوڑا یہ پیزا بآسانی 50 سے 70افراد کی بھوک مٹا سکتا ہے جسے ماہر شیفس کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے 200ڈالر مالیت کے اس پیزا کو گھر میں ڈیلیور کیے جانے والے دنیا کا سب سے بڑے پیزا کی حیثیت سے ریکارڈ بکس میں شامل کر لیا ہے ۔