23 مئی ، 2021
شدید آندھی اوربارش سے سندھ کےمختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔
جیو نیوز کے مطابق، آندھی اور بارش کے باعث سکھرالیکٹرک پاور کمپنی کے130 فیڈرزٹرپ کرگئے۔
ترجمان سیپکو کا دعویٰ ہے کہ 80 فیصدفیڈرزسےبجلی بحال کر دی گئی ہے بقیہ 20 فی صد کی بحالی کا کام جاری ہے ۔
خیرپوراورسکھر میں گرنے والے11 ہزارکےوی کےپولزکی بحالی کے لیے آج سے کام شروع کیا جائے گا، خیرپور، شکارپور، پیرجوگوٹھ اورگمبٹ میں بھی بجلی جلد بحال کی جائےگی۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی سے سائن بورڈ اور درخت اکھڑ گئے تھے، خوشاب میں تیز ہواؤں سے شو روم کا شیڈ کاروں پر گرگیا۔