Time 23 مئی ، 2021
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی معطل

کراچی:لیاری سمیت  شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ کی جاسکی  ۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقوں لیاری ، بلدیہ اتحاد ٹاؤن، قائم خانی کالونی، اورنگی، شانتی نگر، ملیر شمسی سوسائٹی اور شاہ فیصل کالونی میں بجلی تاحال غائب ہے ۔

کہا جارہا ہے کہ اے بی سینیا لائن ٹرانسفارمرمیں خرابی کے باعث بجلی بحال نہ ہو سکی ہے ۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں کل دوپہر 2 بجےسے جاری بجلی بحران پر تقریبا 14 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے   جس کے بعد شہر کے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال ہونا شروع  ہوگئی ہے ۔

تاہم کئی علاقوں سے اب بھی شہریوں کی جانب سے بجلی بندش کی شکایات موصول ہورہی ہے،  ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ  مقامی فالٹس کو ٹھیک کرنے کے لیے ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دوپہر 2بجے ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا۔


مزید خبریں :