نیب کا زیرسماعت ریفرنسز کی جلد سماعت کیلیے پٹیشنز دائرکرنےکا فیصلہ

چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےکہا ہےکہ منی لانڈرنگ،  شوگر، آٹا اور  جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہچانا اولین ترجیح ہے۔

نیب ایگزيکٹو بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نےکہا کہ زیرسماعت ریفرنسز کی جلد سماعت کے لیے پٹیشنز دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ اختیارات کا ناجائزاستعمال اور آمدن سے زائد اثاثے کے کیسوں کو منطقی انجام تک پہچانا ان کی اولین ترجیح ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کا خاتمہ اور ملک و قوم کی لوٹی رقوم کی واپسی کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں :