صحت و سائنس
08 اکتوبر ، 2012

بھارت :مریضوں کے غیر ضروری ٹیسٹ روکنے کیلئے قانون سازی پر غور

بھارت :مریضوں کے غیر ضروری ٹیسٹ روکنے کیلئے قانون سازی پر غور

نئی دہلی …مریضوں کے غیر ضروری ٹیسٹ اور آپریشن کو روکنے کے لئے بھارتی حکومت قانون سازی پر غور کر رہی ہے،جس کے تحت نجی اسپتال مختلف بیماریوں کے علاج کے اخراجات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔پیر کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیلتھ سروسز ڈائریکٹر جنرل جگ دیش پرساد نے کہا ہے کہ وزارت صحت ”دیکھ بھال کے شعبے“میں شفافیت لانے اور مریضوں کو غیر ضروری اخراجات سے بچانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور اس سلسلے میں نجی اسپتالوں کے لئے قانون سازی کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا نئے قانون کے تحت انجیوپلاسٹی، بائی پاس اور دوسرے آپریشنز کے اخراجات مقرر کیے جائیں گی۔ مریضوں کو سروس کی فراہمی کی بنیاد پر حکومت اسپتالوں کی درجہ بندی کرے گی۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں نجی اسپتالوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز مانگی گئی ہیں۔

مزید خبریں :