صحت و سائنس
14 فروری ، 2012

ترکی میں چہرے کی ٹرانس پلانٹ کا پہلاکامیاب آپریشن

ترکی میں چہرے کی ٹرانس پلانٹ کا پہلاکامیاب آپریشن

لندن…این جی ٹی…دنیا بھر میں انسانی اعضاء کی منتقلی کے کئی کامیاب تجربات سامنے آئے ہیں لیکن حال ہی میں ترکی میں چہرے کی ٹرانس پلانٹ کا پہلا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے ۔ چہرے کی ٹرانس پلانٹ ایک مقامی اسپتال میں 19سالہ نو جوان کا کیا گیا جس کا چہرہ گھر میں لگنے والی آگ سے متا ثر ہو کر جھلس گیا تھا۔ڈاکٹروں نے ایک ماہ قبل آپریشن کے بعد ایک45سالہ شخص کے چہرے سے tissue لے کر اس نوجوان کو دوبارہ سے ایک مکمل چہرہ دیا جسے طویل انتظار کے بعد پہلی مرتبہ آئینے میں دیکھ کریہ نو جوان میڈیکل ٹیم کا شکر گزار ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق نئے چہرے کے ساتھ یہ نو جوان اب بول تو سکتا ہے لیکن نازک سرجری کے باعث چھ ماہ کے بعد یہ پوری آزادی سے اپنے چہرے سے مختلف تا ثرات کا بھی اظہار کر سکے گا۔

مزید خبریں :