کھیل
Time 11 جولائی ، 2021

شبیر اقبال نے سی این ایس گالف چیمپئن شپ دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لی

چیف آف دی  نیول اسٹاف (سی این ایس) گالف چیمپئن شپ گالفر شبیر اقبال نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لی۔

کراچی گالف کلب میں چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ انتہائی سنسنی خیز رہا، شبیر اقبال اور احمد بیگ کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔

18ویں ہول پر دونوں گالفرز کی بال مشکل کنڈیشن پر جا گریں لیکن شبیر اقبال کا تجربہ کام کر گیا اور انھوں نے محتاط انداز میں بال کو کلیئر کرکے ہول تک پہنچایا۔

مگر نوجوان گالفر احمد بیگ مشکل میں آگئے ان کی شاٹ درخت سے جا ٹکرائی۔

شبیر اقبال نے 12 انڈرپار 276 کے اسکور پر کامیابی حاصل کی جبکہ  احمد بیگ ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے پر رہے۔

اس کے علاوہ امیچرز میں یشل شاہ، سینیئرز میں شاہد حبیب اور لیڈیز میں رمشا اعجاز فاتح رہیں۔

کورس کمانڈنٹ غضنفرعباس کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ بہترین انداز میں ہوئی، گالفر نے ہول ان ون سمیت پورا میلا لوٹ لیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف محمد امجد خان نیازی نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید خبریں :