25 جولائی ، 2021
خدا کی قدرت کو کبھی نہیں جُھٹلایا جاسکتا وہ بے شک جو چاہے کر سکتا ہے۔
سانپ کو ایک خطرناک جانور سمجھا جاتا ہے اگر وہ انسان کو کاٹ لے تو انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے ،سانپ اپنے ایک منہ سے اتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر سانپ کے دو منہ ہوں تو وہ کتنا خطرناک ہوجائےگا؟
جی ہاں 2 منہ والا سانپ
عام طور پر تمام جاندار وں کا ایک منہ ہوتا ہے مگر ان دنوں سوشل میڈیا پر 2 منہ والے خطرناک سانپ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے وی لوگر 'برائن بارکزک' نے حال ہی میں دومنہ والے سانپ کی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سانپ کے 2 منہ ہیں اور وہ بیک وقت اپنے دونوں منہ سے ایک ساتھ 2چوہوں کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔
صارفین کی جانب سے اس حیرت انگیز سانپ کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔