12 اکتوبر ، 2012
لندن…بر طانوی شہر لندن کے ایک عوامی مقام پر ایسا منفرد فن پارہ نصب کیا گیا ہے جو چلتی ہوا کے جھونکوں کو مو سیقی کی دھنوں میں تبدیل کر دیتا ہے۔اس فن پارے کوایک پھول کی ظاہری شکل سے متا ثر ہو کر تیار کیا گیا ہے جس میں اسٹین لس (Stainless)اسٹیل کے 310پائپ نصب کیے گئے ہیں ۔جب ہوا ان پائپوں کے اندر سے گزرتی ہے تو اس کے اردگرد کھڑے افراد کو ایک مختلف آواز کی دلکش مو سیقی سننے کو ملتی ہے۔