03 اگست ، 2021
کورونا چیکنگ بڑھانے کے لیے وفاقی وزرات صحت نے ملک بھر کے ائیر پورٹس پر مزید نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزرات صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر کے ائیر پورٹس پر کورونا چیکنگ مزید بڑھانے کے اقدامات کے تحت اسلام آباد ،کراچی ،لاہور ،پشاور ،ملتان اور سیالکوٹ کے ائیر پورٹس پر 60 نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد ائیر پورٹ پر 20 ،لاہور 15،کراچی 10،پشاور میں بھی 3 خواتین سمیت 10 نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن تعینات ہوں گے۔
ابتدائی طور پر نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن تین ماہ کے لیے ماہانہ 25 ہزار پر تعینات کیے جائیں گے ،ضرورت کے تحت نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن کی ملازمت میں توسیع بھی کی جاسکےگی۔