14 اکتوبر ، 2012
ٹامپا… عام طور دنیا بھر میں بزرگوں کی وفات کے بعد ان کی وصیت کے مطابق خاندان کے افراد کو جائداد میں منا فع بخش حصہ ملتا ہے لیکن امریکی ریاست فلو ریڈا میں ایک معمر شخص کو اس کے سُسر کی وفات کے بعد وراثت میں13ہزار مسخروں کا تحفہ ملا۔Richard Levine نامی اس شخص کے سسر نے مسخروں سے اپنی دلی وابستگی کے با عث اپنے گھر میں مسخروں کے 13ہزار سے زائدنمو نے جمع کر رکھے تھے جن کی رکھوالی کی ذمہ دار داماد کو سونپ دی ۔ مسخروں کے پو رٹریٹس،کی چینز،جھولے،کھلونے ، چھوٹے ماڈلز اور دیگر اشیاء پر مشتمل اس خزانے کو پانے کے بعد اب اسے میوزیم کی شکل دینا اس شخص کا منصوبہ ہے جس کا گھر مسخروں کی دکا ن کا ایک دلکش منظر پیش کررہا ہے۔