16 اکتوبر ، 2012
بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی16اکتوبر کو 64برس کی ہوجائینگی
ممبئی…کئی برسوں سے بالی ووڈ کی ڈریم گرل کا خطاب رکھنے والی ماضی کی صف اول کی اداکارہ ہیما مالنی16اکتوبرکو 64برس کی ہوجائینگی۔16اکتوبر1948کو بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہرTiruchirappalliمیں ایک Tamil Iyengarخاندان میں جنم لینے والی ہیما مالنی چکراورتی بالی ووڈ میں بطور اداکارہ،ہدایتکارہ،پروڈیوسراور کلاسیکل ڈانسر منفرد پہچان رکھتی ہیں۔1968میں فلم سپنوں کے سوداگر سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا گرل،چرس،شعلے،کرانتی،ستے پہ ستاسمیت لاتعداد کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔کئی سال فلمی دنیا سے غائب رہنے کے بعد ہیما مالنی کی پردے پر واپسی 2003میں فلم باغبان سے ہوئی جس میں انہوں نے امیتابھ بچن کے مدِ مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔بحیثیت سیاستدان بھارتی پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا کی رُکن رہنے والی ہیما مالنی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا جاچکاہے۔واضح رہے کہ 1975میں فلم شعلے میں دھرمیندرا کے مدِ مقابل کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والی یہ جوڑی1980میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ۔