Time 01 اکتوبر ، 2021
دنیا

پاکستانی پرچم اتارنے کا معاملہ، طالبان نے سرحد پر تعینات نفری اور کمانڈر تبدیل کردیا

گزشتہ دنوں پاک افغان سرحد طورخم پر طالبان جنگجوؤں کی جانب سے امدادی سامان لیکر جانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے کا واقعہ پیش آیا تھا— فوٹو: فائل
گزشتہ دنوں پاک افغان سرحد طورخم پر طالبان جنگجوؤں کی جانب سے امدادی سامان لیکر جانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے کا واقعہ پیش آیا تھا— فوٹو: فائل

طالبان نے طورخم سرحد پر امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے کے معاملے پر سخت کارروائی کی ہے۔ 

گزشتہ دنوں پاک افغان سرحد طورخم پر طالبان جنگجوؤں کی جانب سے امدادی سامان لیکر جانے والے ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

واقعے کے بعد افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ جس نے طورخم پر پاکستانی امدادی سامان کی گاڑی سے پاکستانی قومی پرچم اتار کر اس کی بے حرمتی کی ہے، ان کی گرفتاری اور غیر مسلح کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

اب طالبان نے واقعے پر مزید کارروائی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان قیادت نے سرحد پر تعینات نفری اورطالبان کمانڈر تبدیل کردیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ نئے طالبان کمانڈر سمیت 60 سے زائد نفری نے پوزیشن سنبھال لی۔

خیال رہے کہ پرچم اتارنے کے واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :