19 اکتوبر ، 2012
واشنگٹن(این جی ٹی)دنیا میں ہر چیز کا ر آمد ہوتی ہے ،ایک ماہر فنکا رنے اپنی صلا حیت سے ثا بت کر دیا کہ استعما ل شدہ پرانی سائیکلوں کو بھی مختلف طر یقوں سے استعما ل میں لا یاجا سکتا ہے۔کیرولینانا می اس فنکا ر نے سائیکلوں میں لگے لوہے کی زنجیر ،ٹائراور ٹین کے مختلف حصوں اور چھوٹے چھوٹے پرزئہ جات کو یکجا کر کے منفرد اور دیدئہ زیب لیمپس اور فانوس تیار کئے ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔