دلچسپ و عجیب
19 اکتوبر ، 2012

کروشیا :شمسی توانائی سے جگمگانے والی میو زیکل لائٹس

کروشیا :شمسی توانائی سے جگمگانے والی میو زیکل لائٹس

زاگریب(این جی ٹی)کروشیا سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر فن کارنے ساحل کے کنارے LEDلائٹس سے ایسا دلکش فن پار ہ تیار کیا ہے جو شمسی توانائی کے ذریعے جگمگاتا ہے ۔Nikolaنامی اس شخص نے 22میٹر رقبے پر پھیلی ان لائٹس کو دائرے کی صورت میں نصب کیا ہے جو دن بھر سورج سے توانائی حاصل کرتے ہوئے اپنے اندر محفوظ کرتی ہیں او ر رات کو جگمگا تے ہو ئے موسیقی کی دھنوں کے ساتھ سا تھ رنگ بھی تبدیل کر تی ہیں۔ ان رنگ برنگی سینکڑوں میو زیکل لائٹس کودیکھنے کیلئے روز کئی افراد یہاں کارخ کرتے ہیں اور اس رنگین اسٹیج پر روشنیوں کے درمیان پہنچ کر اس دلفریب نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :