Time 09 اکتوبر ، 2021
پاکستان

ریلوے میں 3 ہزارگھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرنیوالے افسر مستعفی ہوگئے

پاکستان ریلویز میں گھوسٹ اور اضافی ملازمین کی نشاندہی پر مامور ریلوے مشیر جمشید انعام شیخ مستعفی ہوگئے۔

حکومت نے جمشید انعام شیخ کو ایم پی ون اسکیل میں ساڑھے 6 لاکھ روپے تنخواہ پر یکم دسمبر 2020 کو تعینات کیا تھا۔

پاکستان ریلوے کے ملازمین کی رائٹ سائزنگ اور کپیسٹی بلڈنگ کا ٹارگٹ لےکرکام کرنے والے مشیر جمشید انعام شیخ کو 10 ماہ بعد ہی مستعفی ہونا پڑگیا، وہ گذشتہ برس دسمبر سے  یکم اکتوبر تک 10ماہ کام کرتے رہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ریلوے کے مشیر برائے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ جمشید انعام شیخ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے ۔

جمشید انعام نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ کمپیوٹرائز حاضری شروع کرنے سے ان کی مخالفت بڑھی ، جو استعفے کا سبب بنی۔

انہوں نے کہاکہ میں نے ریلوے کے 3 ہزار ایسے ملازمین کی نشاندہی کی جو تنخواہ ریلوے سے لیتے تھے لیکن کام افسروں کے گھروں میں کرتے تھے ، ریلوے کے شعبہ فنانس سے 422 ملازمین کو سرپلس قرار دلوایا۔

مزید خبریں :