20 اکتوبر ، 2012
نیویارک…شاپنگ کرتے وقت اگرسامان کی خریداری پرکچھ مفت مل جائے تو خوشی کی انتہا نہیں رہتی لیکن امریکا کی ایک جیولری شاپ میں تو دکاندار مفت میں رائفل دے رہے ہیں۔امریکا کی ایک جیولری شاپ میں منگنی کی انگوٹھی خریدنے پر ایک رائفل ساتھ میں مفت دی جا رہی ہے۔ دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ جیسے خواتین کی دلچسپی کا مرکززیورات ہوتے ہیں ایسے ہی مرد حضرات شکار اور ہتھیاروں کے شوقین ہوتے ہیں اسی لئے ایک رائفل سے اچھا تحفہ آخر اور کیا ہو سکتا ہے ۔