کھیل
Time 22 اکتوبر ، 2021

پاکستانی بولرز نے ٹی 20 ورلڈکپ میں اب تک کوہلی کو کتنی مرتبہ آؤٹ کیا؟

پاکستان کی بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں کارکردگی کبھی اچھی نہیں رہی/ فائل فوتو
پاکستان کی بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں کارکردگی کبھی اچھی نہیں رہی/ فائل فوتو

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے جہاں اس ایونٹ کا سب سے بڑا میچ 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی بھارت کے خلاف ورلڈکپ میں کارکردگی کبھی اچھی نہیں رہی اور قومی ٹیم ایک بار بھی روایتی حریف کے خلاف میچ نہیں جیت سکی۔

اس کے علاوہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ پاکستانی بولرز بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں میں ایک بار بھی آؤٹ نہیں کر پائے۔

ویرات کوہلی نے 3 ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستانی بولرز کا سامنا کیا اور وہ ہر بار اپنی ٹیم کو جتواتے ہوئے ناٹ آؤٹ رہے۔

 ویرات کوہلی کی پاکستان کےخلاف  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اننگز پر نظر ڈالتے ہیں۔

2012 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ویرات کوہلی نے 2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار پاکستانی بولرزکا سامنا کیا —فوٹو: فائل
ویرات کوہلی نے 2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار پاکستانی بولرزکا سامنا کیا —فوٹو: فائل

ویرات کوہلی نے  2012 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلی بار  پاکستانی بولرزکا سامنا کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 128 رنز بنائے اور جواب میں بھارت نے مقررہ ہدف2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

ویرات کوہلی نے اس مقابلے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 78 رنز بنائے۔

2014 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ویرات کوہلی نے اس میچ میں بھی ناقابل شکست رہتے ہوئے 36 رنز بنائے۔ —فوٹو: فائل
ویرات کوہلی نے اس میچ میں بھی ناقابل شکست رہتے ہوئے 36 رنز بنائے۔ —فوٹو: فائل

2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایک بار پھر ویرات کوہلی کا سامنا پاکستانی بولرز سے ہوا اور ایک بار پھر وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے اس مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز بنائے  اور بھارت نے یہ میچ بھی باآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا جب کہ ویرات کوہلی نے اس میچ میں بھی ناقابل شکست رہتے ہوئے 36 رنز بنائے۔

2016ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ویرات کوہلی نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 55 رنز بنائے۔ —فوٹو: فائل
ویرات کوہلی نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 55 رنز بنائے۔ —فوٹو: فائل

پاکستانی بولرز نے ایک بار پھر 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویرات کوہلی کی وکٹ لینے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔

پاکستان نے اس مقابلے میں بھارت کو 119 رنزکا ہدف دیا جو اس نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا جب کہ ویرات کوہلی نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 55 رنز بنائے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ 24 اکتوبر کے ٹاکرے میں ویرات کوہلی کے پاکستان کے خلاف  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناٹ آؤٹ رہنے کی روایت برقرار رہتی ہے یا پھر پاکستانی بولرز اس بار تاریخ کو بدل دیں گے یہ تو وقت بتائے گا۔

مزید خبریں :