21 اکتوبر ، 2012
نیویارک. . . . .مہنگی پُر تعیش اور شاندار گاڑیوں کی فہرست میں لیموزین گاڑی کو بیحد اہمیت حاصل ہے اور اسی لیے امراء کی ملکیت میں ایسی گاڑیوں کا ہوناان کے شایان وشان تصور کیا جاتا ہے۔تاہم امریکی شہر نیو یارک کے ایک شخص کے پاس ایسی منفرد گاڑی بھی موجود ہے جو لیمیوزین اور بیٹ موبائل کا بہترین ملاپ ہے۔ بیٹ موبائل طرز کی باڈی رکھنے والی یہ لگژری گاڑی راہگیروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جو اسے راستے سے گزرتے دیکھ کر ناصرف بے انتہا پسند کرتے ہیں بلکہ اس شاندار گاڑی کے ساتھ تصاویر کھنچوا کرفخر بھی محسوس کرتے ہیں۔