Time 28 اکتوبر ، 2021
دلچسپ و عجیب

بھارت: سبزی فروش کی گٹر کے پانی میں دھنیا دھونے کی ویڈیو وائرل

کہاجاتا ہے کہ بازار سے لائی گئی سبزیوں کو اچھے طریقے سے دھو کر استعمال کرنا چاہیے اگر آپ اس ہدایت پر عمل پیرا نہیں تو یقیناً آج کے بعد ضرور ہوجائیں گے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو گٹر کے پانی میں دھنیا دھوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی ہے جس میں سبزی فروش کو گٹر کے پانی میں دھنیے کی چند گٹھیاں دھوتے اور پھر انہیں خریدار کے لیے رکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں موجود شخص دھنیا دھونے والے پر غصے کا بھی اظہار کررہا ہے لیکن سبزی فروش کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

مزید خبریں :