کھیل
Time 29 اکتوبر ، 2021

پاکستان سے شکست پر افغان کرکٹ بورڈ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی— فوٹو: اے ایف پی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی— فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کو فتح پر مبارکباد دی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کیا۔

پاکستان کی جیت پر افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ کی ہے جس میں  گرین شرٹس کو جیت پر مبارکباد دی ہے۔

مزید خبریں :