11 نومبر ، 2021
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دو اِن فارم بلے بازوں شعیب ملک اور محمد رضوان کی صحت سے متعلق اچھی خبر سنادی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک کی صحت میں بہتری آئی ہے اور دونوں کھلاڑی بہت بہتر محسوس کررہے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ میڈیکل پینل دوپہر کے اوقات میں دونوں کھلاڑیوں کا دوبارہ جائزہ لے گا۔
واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑی محمد رضوان اور شعیب ملک کو نزلے اور بخار کی شکایت ہے اور دونوں کی آج کے سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہے۔
تاہم دبئی میں موجود نمائندہ جیونیوز نے بھی بتایا ہے کہ فی الحال دونوں کھلاڑیوں کی طبیعت ایسی نہیں ہے کہ یہ آج کے میچ میں نہیں کھیل سکیں گے۔