کھیل
Time 11 نومبر ، 2021

عماد اور حارث کی آسٹریلوی کھلاڑیوں سے ملاقات، یادگاری تحفہ دینے کی ویڈیو وائرل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل پاکستانی کرکٹرز عماد وسیم اور حارث رؤف نے آسٹریلوی کھلاڑیوں ایڈیم زمپا اور مارکس اسٹوائنز سے ملاقات کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عماد وسیم اور حارث رؤف کو دبئی کے ہوٹل میں آسٹریلوی کھلاڑیوں سے ملتے دکھایا گیا ہے۔

عماد اور حارث نے دبئی کے ہوٹل میں آسٹریلوی کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران پاکستان میں موجود دنیا کی بلند ترین چوٹی کے ٹو اور دیگر دلچسپ مقامات سے متعلق معلومات بھی شیئر کیں۔

اس دوران پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو سوینئرز پیش کیے اور پاکستان کے حوالے سے دلچسپ معلومات بتائیں۔

دوران ملاقات عماد نے دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔


مزید خبریں :