15 فروری ، 2012
کراچی…مطالبات کی منظوری کیلئے کراچی پریس کلب سے گورنر ہاوٴس تک مارچ کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز پر پولیس نے شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا۔کراچی پریس کلب پر احتجاج کرنے والی عارضی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مستقل کئے جانے کے لئے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کی منظوری کے لئے گورنر ہاوٴس کی طرف مارچ کیا۔ تاہم ریڈزون میں مظاہروں پر پابندی کے باعث پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو روک دیا۔خلاف ورزی پر شیلنگ کی اور منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ شیلنگ اور لاٹھی چارج کے باعث تین مظاہرین کی حالت غیر ہو گئی۔ منتشر لیڈی ہیلتھ ورکرز پریس کلب پر دوبارہ جمع ہونا شروع ہو گئی ہیں۔احتجاج کے باعث گورنر ہاوٴس، پریس کلب، صدر اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔