Time 18 نومبر ، 2021
پاکستان

'وفاق سندھ میں گورننس خراب کرنا چاہتاہے، اس سیاست میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نہ پڑے'

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ  وزیراعظم اپنے تمام اختیارات دوسروں کو دے چکے، ڈھونڈنا پڑے گا کہ وزیراعظم کا مجاز افسر کون ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں افسران کی کمی ہے کئی بار خطوط لکھے اور خود بھی اسلام آباد گیا کہ افسران کی کمی پوری کی جائے لیکن وفاق ہمارے افسران کو تنگ کرنے لگ گیا۔

 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ  وفاق سندھ میں گورننس خراب کرنا چاہتاہے ، اس سیاست میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نہ پڑے، وفاق کے افسران سے صوبےکو  ٹارگٹ کرکے آئين کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی،  وفاقی حکومت کا جھگڑا مجھ سے ہے ، سندھ کے افسران کو تنگ نہ کریں، اس سے صوبے کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔

مراد علی شاہ نےکہا کہ قومی اسمبلی میں بلز کی منظوری کے لیے موجود الیکٹرانک سسٹم تو آج تک چلا نہیں اور یہ ووٹنگ مشین سے الیکشن کروائيں گے، بل جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :