دلہن نے اپنے جہیز کی رقم لڑکیوں کے ہاسٹل بنوانے کیلئے عطیہ کردی

راجستھان کے شہر بارمر سے تعلق رکھنے والی انجلی نامی دلہن نے 21 نومبر کو پراوین سنگھ سے شادی کی۔ —فوٹو: بھارتی میڈیا
راجستھان کے شہر بارمر سے تعلق رکھنے والی انجلی نامی دلہن نے 21 نومبر کو پراوین سنگھ سے شادی کی۔ —فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست راجستھان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے دلہن نے جہیز کے لیے مختص 75 لاکھ بھارتی روپے لڑکیوں کے ہاسٹل کی تعمیر  کیلئے عطیہ کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے شہر بارمر سے تعلق رکھنے والی انجلی نامی دلہن  نے 21 نومبر کو پراوین سنگھ سے شادی کی۔

رپورٹس کے مطابق شادی سے قبل انجلی نے اپنے والد سے رابطہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے جہیز کے لیے مختص رقم سے لڑکیوں کا ہاسٹل تعمیر کروائیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے والد نے  اپنی بیٹی کی خواہش کے مطابق جہیز کے 75 لاکھ بھارتی روپے (یعنی ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) لڑکیوں کے ہاسٹل کیلئے عطیہ کردیے۔

مزید خبریں :