15 جنوری ، 2012
ماسکو… روس میں دیوہیکل برف سے بنے مجسموں اور محلوں کا مقابلہ شروع ہوگیا۔ ماسکو کے Sokolniki پارک میں برف کے محل ، دو ہزار 5 سو اسکوائر میٹر رقبے پر سجے ہیں ،اس کے ساتھ ہی 20 ننھے برفانی مجسمے بھی بنے ہیں۔اس ڈیزائن کا کونسیپٹ برف کا ایک ورچوئل شہر بنانا تھا جہاں آرٹ گیلریز، ہوٹل ، برجز، اور ریستورنٹس کے علاوہ روایتی روسی saunas سجے نظر آئیں۔ماسکو میں اس بار سردیاں اپنے جوبن پر نہیں ، اور درجہ حرارت صفر کے ارد گرد ہی گھوم رہاہے جو مجسمہ سازی کے لیے بہترین ہے۔ سخت سردیاں برف کے مجسمے بنانے والوں کے لیے دردِسر بن جاتا ہے۔