Time 03 دسمبر ، 2021
پاکستان

جولائی سے نومبر تک پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا

گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھا ہے/ فائل فوٹو
گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھا ہے/ فائل فوٹو

ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق جولائی سے نومبرتک تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرزتک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھا ہے اور جولائی سے نومبر تک برآمدات 12 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ  اسی دوران درآمدات کا حجم 32 ارب 93 کروڑ ڈالرز رہا جب کہ  5 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے برآمدات میں 26.68 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبرگزشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات 69.17 فیصد بڑھیں۔

نومبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالرز رہیں  اور نومبر2021 میں 7 ارب 84 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں جب کہ نومبر2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہا۔


مزید خبریں :