25 اکتوبر ، 2012
بارسیلونا. . . .گھنے جنگل میں افسانوی کرداروں اور ماحول کے درمیان بیٹھ کر کھانا کھانے کی خواہش کو پورا کر نے کیلئے با رسیلونا میں ایک منفرد کیفے متعارف کر وایا گیا ہے۔El Bosc de les Fades نامی اس کیفے کا تھیم Fairy Tale ہے جس میں مصنو عی جنگل کے ما حول کو پیش کر نے کیلئے پودوں،مصنوعی آبشار ،چٹانیں، جل پری اور دیگر افسانوی کر داروں سے سجایا گیا ہے۔ یہ کیفے نا صرف افسانوی دنیاکی حقیقی منظر کشی کرتا ہے بلکہ اپنی انفرادیت کے باعث بارسلونا میں آنے والے سیاحوں کی توجہ بھی حاصل کر لیتا ہے۔