کھیل
Time 05 دسمبر ، 2021

پاک آرمی نے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

پاک آرمی نے نیشنل چیمہئن شپ جیت لی —فوٹو: جیونیوز
پاک آرمی نے نیشنل چیمہئن شپ جیت لی —فوٹو: جیونیوز

پاک آرمی نے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی ۔

لاہور میں ہونے والی ڈی ایچ اے نیشنل مینز اینڈ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ میں سنسنی خیز مقابلے ہوئے مردوں میں آرمی کے باکسرز نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

آرمی نے مجموعی طور پر 140 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے  7 سونے 3 چاندی اور 2کانسی کے تمغے جیتے  جبکہ واپڈا نے 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

واپڈا کے باکسرز نے 4 سونے 5 چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا ،اس کے علاوہ نیوی 70 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جبکہ آرمی کے الیاس حسین بہترین باکسر قرار پائے ۔

اس کے علاوہ خواتین کا ایونٹ سندھ نے اپنے نام کیا ۔

سندھ کی باکسرز نے 3 سونے ایک چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 65 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ پنجاب کی ٹیم 2 سونے 3 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔

اس  کے علاوہ اسلام آباد کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر رہا جبکہ  سندھ کی ماریہ  خواتین کیٹیگری  میں بہترین باکسر قرار پائیں ۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کےصدر عارف حسن اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

مزید خبریں :