دنیا
Time 10 دسمبر ، 2021

لندن ہائیکورٹ کا وکی لیکس کے بانی کی حوالگی سے متعلق امریکا کےحق میں فیصلہ

لندن ہائیکورٹ نے  وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حوالگی سے متعلق امریکا کےحق میں فیصلہ دے دیا۔

امریکا نےجولین اسانج پر مجرمانہ سازش اور سرکاری کمپیوٹر ہیک کرنے، جاسوسی اور قانون توڑنے کے الزامات لگائے ہیں۔

امریکا نےجولین اسانج کو حوالے نہ کرنے کے برطانوی ڈسٹرکٹ عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ 

جولین اسانج نے 2010 میں وکی لیکس کے ذریعے امریکی فوج کی5 ہزار خفیہ فائلز آن لائن جاری کی تھیں جن میں افغانستان اورعراق میں امریکی فوج کی کارروائیوں سے متعلق تفصیل موجود تھی۔

جولین اسانج کو اگر امریکا کے حوالے کردیا گیا تو وہاں انھیں 175 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :