15 دسمبر ، 2021
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
آئندہ برس نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے ویمنز ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 4 مارچ کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 6 مارچ بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے، 5 مارچ کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 6 مارچ کو ہو گا۔
31 دنوں میں اکتیس میچز کھیلے جائیں گے، اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلیں جائیں گے۔
چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی جو کہ 30 اور 31 مارچ کو ہوگا۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل 3 اپریل کو شیڈول ہیں۔
ناک آوٹ میچز کے ریزرو ڈے رکھے گئے ہیں، آسٹریلیا انگلینڈ اور انڈیا نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی بنیاد پر جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میزبان کی حیثیت سے آٹومیٹک کوالیفائی کیا ہے۔
پاکستان بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز نے ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا جب کہ زمبابوے میں کھیلا جانے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کووڈ 19 کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا۔
پاکستان ویمنز ٹیم 8 مارچ کو آسٹریلیا ، 11 مارچ کو جنوبی افریقا، 14 مارچ کو بنگلا دیش، 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز، 24 مارچ کو انگلینڈ اور 26 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔