دنیا
Time 17 دسمبر ، 2021

افغان فٹسال ٹیم کے کھلاڑی کی ایران میں موت، وجہ سامنے نہ آسکی

افغان قومی فٹسال ٹیم کے کھلاڑی علی عرب زادہ ایران میں انتقال کر گئے۔ —فوٹو: ٹولو نیوز
افغان قومی فٹسال ٹیم کے کھلاڑی علی عرب زادہ ایران میں انتقال کر گئے۔ —فوٹو: ٹولو نیوز

افغان  فٹسال ٹیم کے کھلاڑی علی عرب زادہ ایران میں انتقال کر گئے۔

افغان خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان فٹسال ٹیم کے کھلاڑی علی عرب زادہ ایران میں انتقال کرگئے جبکہ ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق افغان فٹسال کمیٹی عہدیداروں نے عرب زادہ کی موت کی تصدیق کی کردی ہے  تاہم  ان کا کہنا  ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی موت کیسے ہوئی۔

افغانستان کی فٹ بال فیڈریشن بالخصوص فٹسال کمیٹی کا کہنا ہے کہ عرب زادہ قومی فٹسال ٹیم کے اہم کھلاڑی  میں سے ایک تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹاپ کھلاڑی کی موت سے قومی ٹیم کے دیگر ارکان پر بہت برا اثر پڑے گا۔

عرب زادہ نے ایران میں ہونے والی 2019 کی ایشین فٹسال چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ علی عرب زادہ ایران میں مقیم تھے اور کئی سالوں سے افغانستان کی قومی فٹسال ٹیم کے لیے کھیلتے تھے۔

خیال رہے کہ فٹسال ،فٹ بال کی طرح کا کھیل ہے جو  مٹی کے گراؤنڈ پر نہیں بلکہ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جاتا ہے ۔

مزید خبریں :