صحت و سائنس
16 فروری ، 2012

”فضائی آلودگی بھی دل کا دورہ پڑنے کے خطرے میں اضافہ کردیتی ہے “

”فضائی آلودگی بھی دل کا دورہ پڑنے کے خطرے میں اضافہ کردیتی ہے “

شکاگو … فضائی آلودگی بھی دل کا دورہ پڑنے کے خطرے میں اضافہ کردیتی ہے ۔امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن اور پیرس کارڈیو ویسکولر ریسرچ سینٹر کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آلودہ ماحول میں سائنس لینے سے بھی دل کا دورہ پڑنے کے خطرے میں اضافہ ہوجاتا ہے ،کیونکہ سائنس لینے سے کاربن مونوآکسائیڈ،نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ،سلفر ڈائی آکسائیڈ اور چھوٹے چھوٹے ذرات جسم میں داخل ہوجاتے ہیں۔جس کے نتیجے میں دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے ،اورشریانوں میں مادوں کے جم جانے سے ان میں سختی آجاتی ہے،جو دل کے لئے خطرے کا باعث بنتی ہے۔تاہم تمباکو نوشی اور بلند فشار خون سب سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں شہروں میں فضائی آلودگی میں کمی لانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ آلودگی سے پاک ماحول ہی شہریوں کی صحتمند زندگی کا ضامن ہے۔

مزید خبریں :