سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

مری کے رہائشی حمادعباسی نے دانش اشراق عباسی ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کل درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ سانحہ مری کےتمام ذمہ داروں کے خلاف مجرمانہ غفلت کی کارروائی کی جائے، سانحہ مری میں جاں بحق اے ایس آئی نوید کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا تھا، وزیر اعظم، وزیرداخلہ اور پولیس حکام  نے اطلاع کے باوجود ایکشن نہ لیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہےکہ 25 ہزارسیاحوں کی گنجائش والے مری میں 1 لاکھ سے زائدگاڑیوں کو داخلےکی اجازت کیوں دی گئی؟ تمام اعلیٰ حکام کا ایکشن نہ لینا مجرمانہ غفلت ظاہر کرتا ہے۔

خیال رہے کہ مری میں 7 جنوری کی رات کو آنے والے برفانی طوفان نے 23 زندگیاں نگل لی تھیں، جس کے بعد حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی اور پھر امداد کاموں کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

مزید خبریں :