27 جنوری ، 2022
لاپتہ افراد کو تلاش کرنےکے بجائے ان کی تنخواہیں بندکرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس اقبال کلہوڑو نےکہا کہ ریاست یہ کیسی ذمہ داری ادا کر رہی ہےکہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے بجائے ان کی تنخواہیں بند کر رہی ہے؟
عدالت نے لا پتہ ہیڈ کانسٹیبل اوراسکول ٹیچر کی تنخواہ فوری جاری کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے وفاقی سیکریٹری داخلہ سے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم میں لاپتہ افرادکے لیے ٹاسک فورس بنانےکا ڈھانچہ مسترد کردیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ حکومتی ٹاسک فورس سے محض خانہ پری ہوگی،مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے۔